اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف الشمس چوک پر ریڑھی بانوں کا قبضہ ۔ چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی مال بنانے میں مصروف کاروائی کی بجائے بھتہ وصولی تک محدود۔ڈی سی او بہاولپور فوری آپریشن کروائیں۔عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر کے بازاروں اور اہم شاہراؤں،الشمس چوک تا للو والی پل روڈ احمد پور شرقیہ روڈ خیر پور ڈاہا حسینی چوک سمیت شہر بھر میں تجاوزات کا حجم روز بروز بڑھتا جا رہا ہے دکانداروں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے، اندرون شہرسڑکوں پر پرائیویٹ ہسپتال، کلینکس، نجی سکولز مالکان اور دکانداروں نے پارکنگ سٹینڈز قائم کر کے سڑکوں کو تنگ کر دیا محکموں میں موجود کالی بھیڑیں نذرانہ لیکر سب اوکے کی رپورٹ کر دیتی ہیں،کبھی کبھار محض کاغذی کارروائی پوری کردی جاتی ہے۔شہر میں تجاوزات کا حجم اس قدر بڑھ چکا ہے کہ شہر کے تمام بازاروں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد شہر کے معروف ترین ہاتھی گیٹ بازار موبائل مارکیٹ بھی تجاوزات کی زد میں آچکے ہیں،دوسری طرف کوئی بھی سرکاری ذمہ دار آفیسر شہر کی تمام شاہراہوں بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے مؤثرحکمت عملی اختیار کر نے سے قاصر ہیں شہر کی مین شاہراہوں پر غیر قانونی رکشہ سٹینڈز اور سبزی فروٹ سمیت دیگر اشیا کے ریڑھی بانوں نے مکمل طور پر قبضہ کر رکھا ہے دن اور شام کے وقت ریڑھیوں اور رکشوں کی بھرمار کے باعث شاہراہیں سکڑ کر محض چند فٹ تک رہ جاتی ہیں جن پر گاڑی گزرنا تو درکنار بعض اوقات پیدل چلنا بھی محال ہوجاتا ہے، تجاوزات کے باعث عوام باالخصوص معمر افراد اور خواتین کا پیدل چلنا بھی محال ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Shares: