اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچشریف کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی بمعہ قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کے پاس ایک ملزم عامر عرف عامری ولد منظور احمد سکنہ جانو والا ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی،پولیس ٹیم ملزم کو لیکر تھانہ اوچشریف کے علاقہ میں اسلحہ برآمدگی کے لیے گئی اور ملزم کی نشاندھی پر اسلحہ برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی۔

اسی دوران پولیس پر 5/6 کس نقاب پوش ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔ فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔
حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیر لیا فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔

ہلاک ڈاکو عامر عرف عامری نے کچھ عرصہ قبل تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ میں ایک نوجوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ نمبر 24/23 بجرم 397/34/302 ت پ تھانہ نوشہرہ جدید میں درج تھا

ہلاک ڈاکو عامر عرف عامری پر بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے درج تھے اور متعدد میں چالان ہو چکا تھا۔

ملزم سے 1 پسٹل (آلہ قتل) بھی برآمد ہوا۔ حملہ آور ملزمان ایک ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی موقع پر پھینک کر فرار ہوے۔ ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او سید محمد عباس کاکہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کو واضع میرا پیغام ہے اوچشریف و نوشہرہ جدید پولیس بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔

Shares: