اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اوچ شریف شہر و گردونواح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب ستھرا پنجاب تحصیل انتظامیہ نے چکنا چور کردیا ۔ دیہی ایریاز اور گاؤں تو کجا شہروں کی گلیاں سیوریج کے بدبودار پانی سے جوہڑوں کو منظر پیش کررہی ہیں۔ چیف منسٹر کے صاف ستھرا پنجاب متعلق سخت احکامات بھی احمدپور شرقیہ کی بیوروکریسی کا روایتی مائنڈسیٹ نہ بدل سکے۔

چیف منسٹر مریم نواز شریف کی صاف ستھرا پنجاب مہم میں مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی حکومت کا منہ چڑا رہی ہے متعلقہ افسران محض فوٹو سیشن میں مصروف ہیں ، جبکہ شہر کی گلیاں محلے جوہڑ کی صورت اختیار کرچکے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہری گندے پانی کی بدبو سے خوار ہورہے ہیں متعدد مرتبہ اے سی کو اپیل کرچکے ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر کہتے ہیں اپنے عوامی نمائندوں کے پاس جائیں ہمارے پاس اتنا فرصت نہیں کہ ہر گلی محلے کے سامنے سے پانی نکاسی کرواتے پھریں ۔ حکومت نے اگر ایسا پراجیکٹ شروع کیا ہے تو وزیراعلیٰ مریم نواز کو چاہیے تھا اتنی مشینری اور ورکرز بھی فراہم کرتے ۔ اک طرف راشن پر ذلیل کررکھا ہے دوسری جانب لوگوں کے گھروں کے آگے جھاڑو پوچا بھی تحصیل انتظامیہ کے سپرد کرکے خوار کررہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر اور سیاسی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے تنگ آکر شہریوں نے بے بس اور لاچار ہوکر میڈیا سے رابطہ کیا اور میڈیا کے توسط سے چیف منسٹر مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہماری حصیل احمد پور شرقیہ میں صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ پر عملدرآمد کرائیں۔ ہم شہریوں کو بدبودار گٹروں کے پانی سے نجات دلائی جاے گٹروں کے اس پانی کی وجہ سے ہم گھروں میں محصور ہوکر رہ گے ہیں اور دوسری جانب بدبو سے اہل محلہ کا سانس لینا بھی محال ہے

شہری سہیل ریاض بھٹہ کا کہنا تھا اگر سیٹلائٹ ٹاؤن زیڈ بلاک احمد پور شرقیہ کی یہ ابتر حالت ہے تو تحصیل کے مضافات کی حالت زار کا خود اندازہ لگا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہو گیاہے اور پورا سٹیلائٹ ٹاؤن گندے پانی میں ڈوب گیا ہے ،’نماز یوں کو مساجد میں جاتے ہوئے شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ،سیوریج کے گندے پانی سے پینے کا پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں’اور عورتیں اور بچے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں

انکے ہمراہ دیگر اہل علاقہ مولانا یاسر عرفان، راشد ‘محمد اقبال، ‘سیف اللہ ،’غلام مرتضیٰ’، محمد اقبال،’حافظ محمد امین یاسین سمیت سینکڑوں علاقہ مکینوں نے دوران احتجاج میڈیا کو بتایا کہ ہم نے متعدد بار متعلقہ محکموں کو درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا ہماری کمشنر بہاول پور
سےاپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے علاقوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے.

Shares: