اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف شہر کے گلی محلوں میں قائم بیوٹی پارلر زسے خواتین میں چہرے کی متعدد مہلک بیماریاں پھیلانے لگےغیر تربیت یافتہ لڑکیاں مبینہ طورپر ان پارلرز کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی کے اڈے چلانے لگیں
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہرو گرد و نواح میں کھلے بیوٹی پارلر ز میں غیر معیاری کیمیائی اجزااورآلودہ آلات کے مسلسل استعمال سے خواتین مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو نا شروع ہوگئیں، بیوٹی پارلروں کا پھیلا جا ل حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔ اس پر نا تو قا نون حرکت میں آتا ہے نہ ہی کوئی ایسی اتھارٹی ہے جوان پر گرفت پا سکے۔

کیمیکل والی مہندی سے لیکر فیس واش تک میں ایسے بے شمار مضر صحت اجزا کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کو بر ے طریقے سے جھلسا دیتے ہیں۔ گورا بننے کی کوشش بعض اوقات دلہنوں اور بیشتر خواتین کو چہرے کی بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے، بعض خواتین ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں جن کو بعد میں ڈاکٹروں سے بھی رجوع کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض مقامات پر غیر تربیت یافتہ لڑکیاں مبینہ طورپر ان پارلرز کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی کے اڈے بھی چلا رہی ہیں۔ان بیوٹی پارلرزمیں پیسے خرچنے والوں کو دعوت گناہ دی جاتی ہے،

باخبرذرائع کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں ایسے بے شماربیوٹی پارلرزکھل چکے ہیں جوکہ جسم فروشی کے اڈوں کا روپ دھارچکے ہیں، اس غیرشرعی اورغیرانسانی کام کو مبینہ طورپرپولیس کی آشیرباد حاصل ہے،واضح رہے کہ جسم فروشی کا کاروبارمافیا کی شکل اختیارکرگیا ہے جبکہ بیوٹی پارلر اورمساج سینٹرزمافیا انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا بھی استعمال کررہا ہے ،کھلے عام آن لائن لڑکیوں کی فراہمی بھی کی جاتی ہے،

ہوس کے پجاری ان ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں اوران بیوٹی پارلرزاورمساج سینٹرز سے ان کولڑکیاں سپلائی کی جاتی ہیں،ذرائع کے مطابق کچھ گاہکوں کی جدید خفیہ کیمروں کی مدد سے فلمیں بھی بنائی جاتی ہیں اورپھران گاہکوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے،علاقے کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے

Shares: