اوچ شریف :بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام،غریب خواتین سے لوٹ مارجاری

ایجنٹ کے ذریعے خواتین سے 500 روپے ایڈوانس لے لئے جاتے ہیں ،جو غریب خواتین ایڈوانس نہ دے سکین انہیں کہاجاتا ہے کہ تمہارا انگوٹھا نہیں لگتا،نادرا جاؤ

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر وگردونواح کت علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، انتظامیہ کی آشیرباد،غریب خواتین سے کٹوتیوں کا سلسلہ جاری،ایجنٹ کے ذریعے خواتین سے 500 روپے ایڈوانس لے لئے جاتے ہیں ،جو غریب خواتین ایڈوانس نہ دے سکین انہیں کہاجاتا ہے کہ تمہارا انگوٹھا نہیں لگتا،نادرا جاؤ،پہلے اپنے فنگرپرنٹ اپڈیٹ کراؤ پھر پیسے پے جانا
تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں انتظامیہ کی مدد سے مستحق خواتین سے کٹوتیوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ایجنٹ مافیا کے خلاف کسی نے نوٹس نہیں لیا، مستحق خواتین کو ملنے والی 9 ہزارروپے قسط میں سے 500روپے کی کٹوتی جاری ہے۔

ایجنٹ مافیا نے 500 روپے کی کٹوتی شروع کر دی،غریب خواتین کا کہنا تھا کہ ایک تو غربت، دوسرا مہنگائی، اور تیسرا مافیانے انتظامیہ کی مدد سے ہم غریبوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ڈیوائز ریٹیلرز پہلے پانچ سو روپے لینے کے بعد ہمارا کارڈ چیک کر کے ہمیں 9000روپے دے دیتے ہیں

اگر کیسی غریب خاتون کے پاس پانچ سو روپے نہیں ہوتے تو انہیں فنگر پرنٹ نہ لگنے کے بہانے خواتین کو دوسرے دن انے کا کہہ دیتے ہیں متاثرہ خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس دھونس دھاندلی اور لوٹ مارپر ارباب اختیارنوٹس لیں

Leave a reply