اوچ شریف:بھٹوں پر کام کرنے والے حیوانات کا بھی خیال رکھیں , محمد نعیم

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )شعیب خان نیازی چئیر مین بھٹہ ایسوسی ایشن پاکستان ، مہر عبد الخالق وائس چیئرمین بھٹہ ایسوسی ایشن پاکستان ، رانا محمد سبحان بھٹہ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن ڈی جی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرفراز احمد لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب مخدوم زاہد بخاری و اکبر خان کی بروکس این جی او کے چئیرمن محمد نعیم کے ساتھ ملاقات

محمد نعیم کا کہنا تھا کہ بھٹوں پر کام کرنے والے حیوانات کا بھی خیال رکھیں ان جانداروں کو جب چوٹ لگے تو زخم پر پٹی کرائی جائے ،جانوروں کے لیے صاف پانی و سائے کا اہتمام کیا جائے

ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرفراز احمد، لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب نے اوچشریف یونین کے سربراہان مخدوم زاہد بخاری و اکبر خان اور دیگر بھٹہ ایسوسی ایشن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کا خاص خیال اور احتیاط سے کام لیں

بروکس این جی او کے چئیرمن محمد نعیم اور ڈی جی لائیو سٹاک سرفراز احمد ساؤتھ پنجاب نے بھٹہ ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کرتے وقت جانوروں کے لیے پٹی ، پائیوڈین و کٹس وغیرہ دی

انہوں نے اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے بارے میں بتایا کہ جانوروں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں وقت پر پانی گھاس کھلائیں یہ تمہاری روزی روٹی کمانے کا ذریعہ ہیں

Leave a reply