اوچ شریف: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی زدہ عوام پر ظلم ہے،چوہدری اعظم چٹھہ

اُوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) سیاسی و سماجی شخصیت زمیندار اعلیٰ چیف آف چٹھہ برادری اُمیدوار چیئرمین الحاج چوہدری محمد اعظم چٹھہ نے کہا ہے کہ حالیہ بجلی کے زائد بلوں نے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر بدترین ظلم ہے بے لگام مہنگائی کی لہر نے تاجروں کیلئے کاروبار چلانے شدید محال بنادیئے ہیں۔

مہنگائی میں کمی سے ہی ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر آئے گی اور کاروبار چل سکیں گے، حکومت مہنگائی کی بے قابو صورتحال پر قابو پانے کیلئے ملکی کاروباری امور کو بحران سے نکالے۔ معاشی بحران کے حل کیلئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کی جائے

ناہموار معاشی حالات کی بہتری کیلئے پائیدار معاشی حکمت لائی جائے،اپنی اقامت گاہ چٹھہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفت و شنید کرتے ہوئے مزید کہاکہ بحران زدہ معاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترجیحی بنیادوں پر واپس لیا جائے۔

اس موقع پرچوہدری محمداقبال رندھاوا،چوہدری محمدشفیق چٹھہ،چوہدری محمد محسن چٹھہ،چوہدری ابراراحمد سندھو، چوہدری محمد فیصل سندھو موجودتھے۔

Leave a reply