اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے رتہر نہرانوالی میں بستی حسو خان بھگلہ کے رہائشی محمد اقبال کا 3 سالہ بیٹا تیز بخار کے باعث وفات پا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بچے کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر اسے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یہ سانحہ خاندان کے لیے شدید غم کا باعث بنا اور پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ علاقے کے عوام نے اس واقعے کے بعد صحت کے نظام کی خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد اور ہسپتالوں کی حالت بہتر ہونے کی صورت میں اس سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔