اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
ریسکیو1122 کی پریس ریلیزکے مطابق اوچ شریف کے قریب تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور میں موٹروے جھنگڑا انٹرچینج پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک مزدہ گاڑی اور مون برادرز کی بس آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے کے وقت بس اسلام آباد سے صادق آباد جا رہی تھی۔ مزدہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں تقریباً 12 سے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔