اوچ شریف:پولیس کی جانب سے 9،10محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔اسد سرفرازخان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) 9اور10محرم الحرام 2024کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں ڈی پی او اسد سرفرازخان کی ہدایات پر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، جلوس و مجالس کے شرکا ء کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات جاری، پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، بروقت پیغام رسانی کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفرازخان

تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ میں ضلع بہاولپور میں 142 جلوس اور 110مجالس عزا منعقد ہونگی۔ضلع بھر میں A کیٹگری کے 06، B کیٹگری کے 05 اور C کیٹگری کے 131 جلوس برآمد ہونگے ۔ اسی طرح کیٹگری A کی 01،B کی03 اور C کی 106مجالس عزا بھی منعقد ہونگی۔

جلوس و مجالس پر 2500 سے زائد پولیس جوان و افسران اہلکاران کے علاوہ 1600 کے قریب وولنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایگل اسکوارڈ ، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

9 اور 10 محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، ڈرون کیمرے، جیمرز، سنیپر ڈاگز ،واک تھرو گیٹس، خار دار تار اور سٹیل بیریئرز کا استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچا جا سکے

Leave a reply