اوچ شریف:سرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،راستہ نہ ہونے پرلاش کیلئے لوڈررکشہ کااستعمال

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سرکاری ہسپتال روڈ دریا میں تبدیل،سیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،اوچ شریف اکلوتے سرکاری ہسپتال کو جانے والا روڈ سیوریج لائن بند ہونے سے،گٹر ابل پڑےگندے پانی سے ایمرجنسی ایمبولینس اور مریضوں کا گزرنا دشوار ہو گیا جسکی بنا پر لواحقین اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی سیوریج کے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق ڈھائی لاکھ کی آبادی کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے قائم رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف کی اکلوتی گزرگاہ پر گٹروں کا پانی جمع ، ہسپتال روڈ پر سیوریج لائن بند ہونےسے گندہ پانی سٹرک پر جمع ہونے کیوجہ میں شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

گذشتہ روز ہسپتال میں فوت ہوجانے والےایک شخص کی لاش کو گھر لے جانے کیلئے لوڈررکشہ استعمال کرنا پڑا کیونکہ یہاں سے ایمبولینس نہیں گذرسکتی تھی جس کی بنا پر انہوں نے اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کیا ، ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور ہونے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر انتظامیہ کی بے حسی پر عوام نے غم و غصّے کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ واحد روڈ ہے جہاں ہم اپنے علاج معالجہ کے لیے جاتے ہیں جہاں شفا یاب ہونے کی بجائے گندے پانی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض لے آتے ہیں

شہریوں کا کہناتھاکہ اس روڈ پر رورل ہیلتھ سنٹر اور ویٹرنری ہسپتال ،محکمہ زراعت(توسیع) اور تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں،ان اداروں میں آنے جانے والوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ، ایمرجنسی کیلئے مریضوں کو لانے اور لے جانے والی ایمبولینسوں کا راستہ مسدود ہو کر رہ گیا ہے

شہریوں نے بتایا کہ کئی ماہ سے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو بھی اس پریشانی سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہوا انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply