اوچ شریف : میڈیکل آفیسرزکی مبینہ فرائض میں غفلت،محکمانہ انکوائری شروع

اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان) انچارج میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف کے خلاف پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت، غیر مہزبانہ رویئے اور وفات پا جانے والے شخص کا کئی گھنٹوں تک انتظار کے بعد پوسٹ مارٹم نہ کرنے کے الزامات، شہری کی درخواست پر محکمانہ انکوائری شروع، تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے شہری عبدالوہاب نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے عزیز مظلوم محمد رفیق خان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جسے بزریعہ پولیس تھانہ اوچ شریف مقامی ہسپتال رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف لے کر گئے جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سید عامر بخاری کے علاوہ کوئی ڈاکٹر نہیں تھا ورثا نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغنی شیخ کو فون کیا جنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان آ جائے گا جو پوسٹ مارٹم کر دے گا، کچھ دیر بعد ڈاکٹر عثمان آگیا اور انہوں نے کہا کہ میں پوسٹ مارٹم کر دیتا ہوں لیکن میرے پاس عملہ موجود نہیں ہے انہوں نے پوسٹ مارٹم کا سامان جو سات ہزار روپے کا تھا لکھ دیا جو ہم نے لا کر دے دیا عملہ نہ آنے پر ورثا نے دوبارہ ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں انچارج ڈاکٹر عجمی منیر کو بھجوا رہا ہوں اور میں خود بھی آ رہا ہوں لیکن ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود کوئی نہ آیا جس پر ورثا نے سی ای او ہیلتھ بہاول پور کو فون کیا جن کے نوٹس لینے پر ڈاکٹر عجمی منیر ہسپتال پہنچ گیا اور آتے ہی دروازہ پٹختے ہوئے ڈاکٹر عثمان پر چلانا شروع کر دیا کہ کیوں میری نیند خراب کی ہے اگر عملہ نہیں تھا تو انہیں احمد پور شرقیہ ریفر کر دیتے ،ہم نے ڈاکٹر عجمی منیر کی منت سماجت کی تو اس نے ہمیں جھاڑ دیا اور کہا کہ اب یہاں کسی قیمت پر پوسٹ مارٹم نہیں ہو گا ہم نے کمشنر آفس بہاول پور کے نمائندے کو فون کیا تو کچھ دیر بعد ڈاکٹر خالد کا فون آگیا جس نے ہمیں تسلی دی کہ ابھی پوسٹ مارٹم ہو جائے گا لیکن ڈاکٹر عجمی منیر نے غصے میں آکر کہا کہ میں کسی ڈی ایچ او کو نہیں جانتا اپنی لاش لے کر یہاں سے بھاگ جاؤ جس پر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے میت الشمس چوک پر لے گئے اور ڈاکٹر عجمی منیر کی ذیادتی کے خلاف احتجاج کیا جس پر مقامی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کردیا ڈاکٹر عجمی منیر نے ہمیں مزید سامان لکھ دیا جو کہ مزید چھ ہزار روپے کا آیا، درخواست گزار نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں روزانہ کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کئے جانے کے باوجود ڈاکٹر عجمی منیر نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جھوٹی انا کی خاطر انہیں سخت زہنی اذیت اور پریشانی سے دوچار کرنے اور ان کی میت کی بے حرمتی کر کے سنگین محکمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے مدعی کی درخواست پر محکمہ صحت کے افسران نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے

Leave a reply