اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ، قبروں کی بے حرمتی،علاقہ میں تشویش کی لہر
اوچ شریف کے نواحی علاقے کا قدیمی قبرستان چار دیواری سے محروم ، آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا ، قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی ، اہل علاقہ میں شدید تشویش ، نگران کا چار دیواری سمیت دیگر اہم تعمیرات کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے خیر پور ڈاہا میں حافظ کمال دین والا کے نام سے منسوب قدیمی قبرستان چار دیواری سے محروم ہے جس کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے اسے اپنا مسکن بنا رکھا ہے جن کی غلاظت اور گندگی قبروں کے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے جس کے تعفن سے اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے قبرستان میں آنے والے اہل علاقہ کا جینا محال ہے
قبرستان کے نگران کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے سے آوارہ جانور قبرستان میں گھس آتے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں جبکہ قبرستان کا رقبہ بھی روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے نگران نے مقامی سیاسی نمائندوں سمیت حکومتی ذمہ دار اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبرستان کی چار دیواری سمیت وضو خانہ ، برآمدہ اور جنازہ گاہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے