اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )دریائے ستلج کے سیلابی پانی کی تباہ کاریاں جاری،متعدد زمیندارہ بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیرآب آگئیں
سیلابی پانی پانی ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 کے قریب موجود ، موٹر وے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،
ریسکیو حکام کے مطابق اس علاقہ میں 25 مواضعات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں،37 ہزار 1 سو 51 لوگوں کا یہاں سے انخلا کیا جاچکا ہے ،ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ مزید ایمرجنسی بنیادوں پر مزید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے،231 مکانات سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں ،۔ 3 ہزار 5 سو 52 ایکڑ کاشتہ رقبہ پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں-
اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ سرکاری بند خستہ حالی کا شکار ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ،جوکسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں ،سرکاری بند ٹوٹنے سے بھاری نقصان کا اندیشہ ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے سرکاری بند کو محفوظ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے-








