اوچ شریف : ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا ایکشن،2ملزمان گرفتار
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا ایکشن،2ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی اور تشدد کے واقعات میں اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گزشتہ چند روز میں متعدد افراد کو لوٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک واقعے میں، محمد عقیل للو اور اس کے ساتھی نے ایک طالب علم سے اس کا لیپ ٹاپ اور نقد رقم چھینی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعے میں ایک شخص کو چوری کے الزام میں باندھ کر تشدد کیا گیا۔
ان واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تاہم ان کے ساتھی ابھی تک فرار ہیں۔
ڈی پی او نے مقامی پولیس کو فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شہریوں نے ڈی پی او کے فوری ایکشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔