اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے سرکل احمد پور شرقیہ کے ڈی ایس پی آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سرفراز خان نے احمد پور شرقیہ کے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کی جس میں 70 کے قریب شہریوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ، ایس ایچ اوز، میڈیا نمائندگان اور تحصیل کی دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ایس ڈی پی او سرکل احمدپور شرقیہ اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے احمد پور شرقیہ تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔
ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا