اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف میں ہونے والی موسلا دھار بارش شہر کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر ابل پڑے جس کے باعث گلیاں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اختر کالونی، امیر آباد، اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن، عمر ٹاؤن اور محلہ گیلانی سمیت شہر کی اندرونی گلیاں زیر آب آگئیں۔ نشیبی علاقوں میں تو صورتحال مزید خراب ہے۔ بارش کے پانی کے ساتھ گندے پانی کی ملاوٹ سے شہر میں بدبو اور مچھروں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کا نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ حال ہے۔ میونسپل کمیٹی کی غفلت کے باعث شہر کی یہ حالت ہے۔شہر میں پانی کی نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر کیوں شہر میں بارش کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے،

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply