اوچ شریف: موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار
سیکٹر I ایم فائیو بیٹ 23 موٹروے پولیس کی سروس ایریا کے قریب کاروائی،۔ دس لاکھ سے زائد مالیتی 303 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد منشیات سمگلر گرفتار۔،تفصیلات کے مطابق شجاع آباد انٹرچینج کے قریب بیٹ 23 کے ڈی ایس پی حسن بھٹی اور پٹرول آفیسر فہد شاہ سپروائزری گشت کر رہے تھے دوران گشت ایک سفید رنگ کی سوزوکی مارگلہ کار نمبری AD-8134 کو غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے دیکھا۔ کار کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن مذکورہ کار کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔

جس کی اطلاع بذریعہ وائرلیس ٹائیگر ون کے افسران پٹرول آفیسر خادم حسین اور جونیئر پٹرول آفیسر جواد مبارک کو دی گئی،ٹائیگر ون کے افسران نے سروس ایریا ملتان (760NB) کے قریب کار کو روکا، جس پر کار ڈرائیور نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جسے افسران نے ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گیے۔

کار کی تلاشی کے دوران کار سے غیر ملکی شراب کی 303 بوتلیں برآمد کرلی گئی۔ ڈرائیور کا نام بعد از دریافت رشید بھٹی ولد حق نواز بھٹی سکنہ پاک گیٹ معلوم ہوا۔جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایس آئی غلام عباس تھانہ مظفرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔سیکٹر کمانڈر سیکٹر -I ایم 5 ایس پی قلب عباس نے تمام آفیسران کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Leave a reply