اوچ شریف:معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا

اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب کی صحافتی تاریخ میں نڈر اور بے باک صحافی کے طور پر سید عاشق علی فرخ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، انہوں نے جمہوری حقوق اور صحافتی برادری کے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ حقوق کی جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار سینئر عامل صحافی، صدر اوچ پریس کلب اوچ شریف ارشاد احمد شاد نے معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اپنے خطاب میں کیا،

اوچ پریس کلب اوچ شریف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں ذوالفقار علی مکول، زاہد علی خان کلہوڑا، محمد سلیم شہزاد، اظہر اقبال مغل، محمد آصف رضا، محمد اعجاز خان پٹھان، اطہر اقبال مغل، سید محسن شمسی، محمد اکرم خان، محمد ساجد انجم، محمد ارشد خان، خواجہ ابرار حسین، خواجہ ابرار رضا، محمد امتیاز بڈانی، محمد شہزاد شکرانی، سید احسن بخاری، محمد عمران سیال اور خواجہ فرخ علی سمیت اوچ پریس کلب کے دیگر اراکین نے شرکت کی،

ارشاد احمد شاد نے کہا کہ سید عاشق علی فرخ نے پچاس سال پر محیط اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران ایسی صحافت کی جو شرافت، متانت اور شائستگی سے عبارت تھی، تعزیتی ریفرنس میں سید عاشق علی فرخ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی.

Leave a reply