اوچ شریف : برلب سڑک ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے پکوان سینٹرز قائم

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اوچ شریف میں برلب سڑک ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے،پکوان سینٹرز قائم ،فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کی عدم توجہ،نوٹس لینے ،کریک ڈاؤن کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اوچ شریف شہر اور اس کے قرب جوار میں قائم پکوان سینٹرز شہریوں میں بیماریاں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے فنکشن کے لئے پکے پکائے کھانوں کے لئے بنائے جانے والے پکوان سینٹرز پر تیار کئے جائے والے کھانوں میں انتہائی ناقص اور غیر معیار ی باسی بیمار جانوروں کا گوشت ، گھی اور دیگر مصالحہ جات کا استعمال دھڑلے سے کیا جاتا ہےکھانوں کی تیاری کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ۔

مرکزی شاہراہوں کے اطراف قائم ان پکوان سینٹرز پر کھانوں کو دھول ، مٹی اور گردوغبار سے محفوظ رکھنے کا کو ئی انتظام موجود نہیں ہے شہری دمہ ، معدہ، ٹی بی ، پھپھڑوں کے سرطان ، سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،

ان پکوان سینٹر ز پر تیار کئے جانے والے کھانوں کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں کی جاتی ہے ۔

شہریوں محمد صدیق خان مہر خادم حسین رجب سیال عبد الطیف محمد یعقوب نے ڈی سی بہاولپور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پکوان سینٹر ز کے خلاف فوری طو ر پر کریک ڈاؤن کیا جائے

Leave a reply