اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف اور احمدپورشرقیہ میں منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری اور آلودہ پانی خوبصورت بوتلوں میں بکنے لگا،مشہور برانڈ کی جعلی لیبلنگ اور پیکنگ کا انکشاف
تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ تحصیل بھر میں منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری اور آلودہ پانی مختلف ناموں کی لیبل لگی بوتلوں میں فروخت ہونے لگا مافیا غیرمعیاری بوتلوں پر خوبصورت مختلف ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کے معروف برانڈز کے لیبل لگاکر عام پانی پیک کر کے فروخت کرنے لگا شہری بوتلوں میں بند غیر معیاری اور مضر صحت پانی خریدکرمختلف بیماریوں کا شکارہونے لگے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار خاموش تماشائی بن گئے ،
تحصیل احمد پور شرقیہ اور اس کے گردونواح کے چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں کئی جعلی منرل واٹر بنانے اور بوتلوں میں پیکینگ کرنے کے پلانٹ لگ گئے ہیں جو کہ پی سی آر ڈبلیو آر کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی منرل واٹر کے پلانٹس میں تربیت یافتہ عملہ کام کرتاہے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بھی انتظام نہیں ہوتا
منرل واٹر کی تیاری اور فروخت کرنے والے پلانٹس کی چیکنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر پلانٹس دورددراز علاقوں میں لگائے گے ہیں جن میں کوئی چیکنگ نہیں ہوتی اور ذمہ داران کارراوئی نہیں کرتے ،کئی پلانٹس تو کاغذوں میں رجسٹرڈ ہیں اور زمین سے عام پانی نکال کر بوتلوں میں بھرا جارہا ہے اورمنرل واٹر کے نام سے فروخت کیا جارہا ہے
ذرائع کا بتانا ہے تحصیل احمدپورشرقیہ میں جتنے بھی منرل واٹر پلانٹس لگے ہوئے ہیں ان میں سے کوئی بھی محکمہ صحت کے سٹینڈرڈ پر پورا نہیں اترتے ،اس سب کے باوجود محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کرتادھرتائوں کی مجرمانہ چشم پوشی اور غفلت پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور عوام ایک تاثریہ بھی پایاجاتا ہے کہ یہ سب فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کی آشیرباد سے ہورہا ہے ،
دوسری طرف ذرائع نے انکشاف کیا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اپنے دفتروں میں بیٹھ کر ان مافیا سے ملی بھگت کر کے مال بنانے میں مصروف ہیں اورشہری ان غیر معیاری بوتلوں میں پیک مضر صحت پانی پینے سے متعدد موذی امراض میں مبتلا ہوں یا ممرجائیں انہیں کسی سے کچھ غرض نہیں ہے
اہلیان شہر نے ان غیر رجسٹرڈ فیکٹریوں میں غیر معیاری مضر صحت منرل واٹر بنانے والے مافیا کے خلاف اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے کا مطالبہ کیا ہے