اوچ شریف : پرکشش انعامات کی آڑ میں جعلی بیج ،زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں پرکشش انعامات کی اڑ میں جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا بیج،جعلی زرعی ادویات کھاداور اسپرے کی فروخت دھڑلے سے جاری اوچ شریف کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں عرصہ دراز سے انعامات کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد۔ نقلی اسپرے کی فروخت کا کام زرو و شور اور بلاخوف سے جاری و ساری ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ طورپر محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب نے تمام نقلی بیج، کھاد اور زرعی ادوایات فروخت کرنے والے دکانداروں سے منتھلی وصول کرکے اوچ شریف کی زراعت کو تباہ کرنے کا کھلم کھلا لائسنس دے دیا ہے۔ محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیمیں نقلی کھاد ، بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے منتھلی، کروڑوں روپے بلاخوف اور سینہ تان کربٹور رہے ہیں اور محکمہ زراعت کے افسران بالا، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی نظر دکھائی دیتی ہے جس کے سبب نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد کی فروخت کا کاروبار دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے اور فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
مقامی آباد کاروں،کاشتکاروں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کارکنوں کے مطابق نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج فصل کے لئے خاص طور پر سبزیوں وغیرہ پر دیرپا اثر اندازنہیں ہوتی ہیں کیونکہ سبزیاں انسانوں کے استعمال میں آتی رہتی ہیں تو ان پر ایسی ادویات کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ اوچ شریف سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر پنجاب، کراچی اور دیگر شہروں سے تیار ہوکر آنے والا بیج مقامی دکانوں پر فروخت ہونے والی نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج کی فروخت پر کریک ڈاؤن کرے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے اور روڈ رستوں پر نقلی بیج بیچنے والوں کے خلاف بھی جلد از جلد کارروائی کی جائے۔