مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں...

بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ویسٹ وہارف کے...

اوچ شریف میں یوریا کھادکی ذخیرہ اندوزی جاری، انتظامیہ غائب

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر سمیت تحصیل بھر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی عروج پر، انتظامیہ منظر سے غائب,ذخیرہ اندوزوں اور ڈیلروں نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ٹھان لی، بلیک میں کھاد کی فی بوری 4300 تک فروخت کی جانے لگی، کسان لٹنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کیمطابق کھاد ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے محکمہ زراعت کے متعلقہ ذمہ داران کی سرپرستی میں اوچ شریف شہر سمیت تحصیل بھر میں بڑے پیمانے پر یوریا کھاد ذخیرہ کروانی شروع کررکھی ہے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کرلی ہے۔

محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کی ملی بھگت کیوجہ سے کھاد ڈیلرز سرکاری نرخ 3210 میں فروخت کرنے کی بجائے 3950 روپے سے لیکر 4300 روپے فی بوری فروخت کر رہے ہیں کاشتکاروں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران سے گٹھ جوڑ کی وجہ سے خفیہ گوداموں میں بڑے پیمانے پر کھاد سٹاک کر نا شروع کررکھی ہے اور بلیک میں من مرضی کی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرر ہے ہیں اور کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد دلوانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں اور کسانوں کو بے رحم منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کسان ان معاشرتی درندوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

کھیتی باڑی سے وابستہ کسانوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کے بحران کو ختم کرنے اور لوٹ مار کرنے والے ڈیلرز کی سرپرستی کرنے والے محکمہ ذراعت کے متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کماد دھان سبزیوں سمیت دیگر کی فصل کوبر وقت خوراک مل سکے اور پیداوار میں اضافہ ہو سکے کاشتکاروں نے کہااے سی احمد پور شرقیہ اور زراعت افیسران کی ملی بھگت سے اوچ شریف اور تحصیل بھر میں بلیک پر یوریا کھاد بکنے لگی کسانوں نے الزام لگایا کہ اے سی احمد پور شرقیہ اور زراعت افیسروں نے اوچ شریف کے ڈیلروں سے مک چک کی ہوئی ہے کھاد بلیک پر سرعام بک رہی ہے

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ندیم احمد ہاشمی نے اپنے موقف پر کہا کہ میں کاروائیاں تو کر رہا ہوں لیکن میرے آنے کی خبر ان کو پہلے مل جاتی ہے کہ میں نے گزشتہ شب بھی کھاد مافیا کے گوداموں سے 2 ہزار بوری برآمد کی ہے

سینئرزراعت افیسر محمد ارشد سے موقف لینے کے لیے کال کی تو ان کا کہنا تھا کہ اوچ شریف میں یوریاکھاد کے ڈیلر با اثر ہیں میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا، ان کے افسران بالا کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہیں ،میرے علم میں بھی ہے کہ اوچ شریف شہر کے مقامات عباسیہ روڈ اوچ موغلہ اوچشریف اور خیرپور ڈاہا روڈ پر گوداموں میں یوریا کھاد موجود ہے لیکن افسران بالا نے میرے ہاتھ باندھ رکھے ہیں

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں