اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)جانوروں میں گل گھوٹو کی وباءپھیل گئی،ا متعدد جانور ویکسین نہ لگنے سے ہلاک،زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ بروقت ویکسین نہ لگنے سے جانور ہلاک ہوئے ،ہسپتالوں میں ادویات نایاب،ویٹرنری عملہ بازار سے ادویات خریدنے کا مشورہ دینے لگا،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقوں نواحی علاقوں رتہڑ نہڑانوالی، رتہر لعل خان، دھوڑ کوٹ سرور آباد اور دیگر دیہات میں بیل،گائے اور بھینسوں میں گل گھوٹو کی بیماری پھیل گئی جسکی وجہ سے مویشی پال حضرات اور کسانوں کے قیمتی جانور ہلاک ہونے لگے اہل علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں جانوروں میں گل گھوٹو کی وباء کافی حد تک پھیل گئی،

مویشیوں میں گل گھوٹو کی وباءپھیل چکی ہے۔مویشی پال دیہاتیوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کی طرف سے جانوروں کو بروقت ویکسین نہیں لگائی گئی،وباءمیں مبتلا لاکھوں روپے مالیت کے جانور ویکسین نہ لگنے سے ہلاک ہو رہے ہیں ، ہسپتالوں میں ادویات نایاب،ویٹرنری عملہ بازار سے ادویات خریدنے کیلئے چٹ تھمانے لگے،

زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز بستی عبد اللہ خان میں حاجی خان مرحوم کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس بروقت ویکسین نہ لگنے سے جانور ہلاک ہوئی ہے جس کے باعث حاجی خان مرحوم کے گھر والوں کو لاکھ روپوں کا نقصان ہوا،مویشی پالوں کی طرف سے ویکسین کی عدم فراہمی پر مزید جانوروں کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قاری شفیق الرحمن کی قیمتی گائے ابھی تھوڑی دیر پہلے گر کر ہلاک ہوگئی ہے

مویشی پالوں نے کہا کہ ویٹرنری ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہو گئی ہیں اور عملہ مویشی مالکان کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے میڈیسن خریدنے کا مشورہ دینے لگا متاثرہ مویشی مالکان حافظ محمد ساجد نصراللہ محمد دین اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ویٹرنری ہسپتالوں میں گل گھوٹو کے علاج کی ادویات کی فوری فراہمی اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Shares: