مزید دیکھیں

مقبول

سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا،جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق...

دہشتگردوں کو پاکستان میں واپس کس نے بسایا؟ خواجہ آصف نے نام بتا دیئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

اوچ شریف : ہوشربا مہنگائی ،غریب والدین کی بچیاں جہیز سے محروم ہوگئیں

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف وگردونواح علاقوں میں غریب و سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین نیلام گھروں سے بیٹیوں کا جہیز خریدنے پر مجبور، بے لگام مہنگائی کی وجہ سے والدین کا 2 وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطا بق غریب اور سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین کی قوت خرید جواب دے چکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کیلئے 2 وقت کی روٹی کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ غریب والدین اور بھائی اپنی بہنوں، بیٹیوں کے جہیز کیلئے استعمال شدہ فرنیچر سمیت دیگر اشیاء نیلام گھروں اورامراء سے استعمال شدہ سامان خریدنے پر مجبورہو چکے ہیں۔

اوچ شریف شہر کے علاقوں میں موجود پرانے فرنیچر کی مرمت کرنے والی دکانوں پر خاصا رش نظر آتا ہے جہاں سے غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین اور بھائی اپنی بہنوں، بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کے لئے استعمال شدہ فرنیچر مرمت کرنے والی دکانوں سے خرید کر انہیں دوبارہ سے پالش اور مرمت کروا کے جہیز کی خاطر بہنوں اور بیٹیوں کی شادیاں کرواتے دکھائی دیتے ہیں۔

اندرون شہر میں قائم فرنیچر کی دکانوں سے خریدا گیا پرانا فرنیچر و گھریلو سامان مرمت کر کے خرید کر گھروں میں لے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرنیچر کا کارروبار کرنے والے کاریگروں، دکانداروں نے بتایا کہ اس کارروبار میں جہاں ہمیں چار پیسے بچ جاتے ہیں وہیں غریب والدین اور بچیاں دعائیں بھی دیتی ہیں۔ ہماری معمولی سی محنت وکاوش سے غریب والدین کو فائدہ بھی ہوتا ہے،

امیر لوگ گھریلو سامان فروخت کرنے کے لئے ہم سے رجوع کرتے ہیں، جسے خرید کر مرمت و پالش کرنے کے بعد ضرورت مندافراد جو پہلے سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں ہم سے گھریلو سامان خرید کر گھروں میں لے جاتے ہیں، جن کے مالی وسائل ٹھیک نہیں یا معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی سی کوشش کے بعد سفید پوش اور غریب والدین باعزت طریقے سے اپنی بیٹیوں کو جہیز کا سامان دے کر گھروں سے رخصت کردیتے ہیں۔

اس سے ہمیں معقول منافع بھی حاصل ہوجاتاہے اور دعائیں بھی ملتی ہیں۔ اب مڈل کلاس کے افراد نے بھی مرمت شدہ سامان خریدنا شروع کر دیا ہے۔محنت کشوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانا چاہیے تاکہ غریب والدین بھی اپنی بیٹیوں کو جہیز کا نیا سامان دے کر گھروں سے باعزت طریقے سے رخصت کر سکیں

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں