اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) وحدت المسلمین اوچ شریف یونٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد جامع مسجد جعفریہ خواجگان سے یوم القدس کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جو اندرون شہر ٹینکی چوک سے ہوتی ہوئی شہر کے مرکزی چوک الشمس میں پہنچی
جس میں شہریوں کی کثیر تعداد جسمیں خواتین بھی شریک ہوئی جنہوں نے قبلہ اول سمیت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لکھے گئے نعروں کے پلے کارڈ ، بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جس میں سپر پاور خدا ہے جبکہ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علامہ مولانا مشتاق احمد سمیت و دیگران نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مظلوموں کی حمایت اور ان سے اظہار یک جہتی کے لیے ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے
اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جس سے فضا گونج اٹھی ریلی کے شرکاء کی سیکورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور اسد سر فراز خان کی ہدایت پر مقامی تھانہ اوچ شریف میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سجاد لغاری کی سربراہی میں پولیس کی نفری تعینات تھی آخر میں مولانا مشتاق احمد نے ملک پاکستان سمیت مسلم ممالک کے لیے خصوصی دعا کرائی