اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود بھٹہ سینئر زراعت آفیسر کامران جبار کی جیپ ریلی فنڈز مہم جاری کھاد مافیا ڈیلرز کو کھلی چھٹی کھاد ڈیلرز نے کھاد کا بحران کر دیا، کسان پریشان،کسان شدید سردی میں لائنوں میں لگنے پر مجبور ہو گئے ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسروں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار نے جیپ ریلی کماؤ مہم شروع کر دی ہے، سفارشی افراد کو کھاد کی پرچیاں بنا کر دے دیتے ہیں جبکہ لائنوں میں لگے کسان کھادکے حصول کے لئے خوار ہورہے ہیں، گھنٹوں انتظار کے بعد دو سے تین بوریاں دی جاتی ہیں ،باقی کھاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سفارشی زمینداروں اور کھاد ڈیلروں کو فروخت کردیتے ہیں
اوچ شریف شہر کے کسانوں سید غلام مرتضی، ملک صابر ،ملک مراد ،ملک صدیق، محمد علی ،محمد حنیف ،عبد الرحمن، اللہ نواز ،غلام مصطفیٰ ،صدیق خان، رفیق احمد ،حاجی احمد، ارشاد احمد ،انیس الرحمن ،شفیق الرحمن، شہزاد احمد ودیگر کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود سلیم اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار کھاد مافیا اور سفارشی زمینداروں سے ساز باز ہو چکا ہے کھاد مافیا ڈیلرز کو رات کے اندھیرے میں ہزاروں کی تعداد میں بوریا ٹرالوں سے اتار کر رکشوں اور ڈالوں پر مختلف علاقوں میں اپنے من پسند افراد کو بلیک میں بھیجی جا رہی ہے اور دن کے اوقات لائنوں میں کھڑا کر کے ذلیل وخوار کر کے بھگا دیا جاتا ہے
لائنوں میں لگنے والے کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار نے دفتر میں اپنے کارندے رکھے ہوئے ہیں جو کہ اگر کوئی کسان انکو جیب خرچ دے تو انکا کام جلدی سے کر دیتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چولستان جیپ ریلی کے انعقاد کے لئے رقم اکٹھی کرنے لگ گئے ہیں کسانوں نے بتایا کہ جو کھاد ڈیلر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سے ڈیل نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی کرنے لگ جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ نے چند دکانوں پر جو کہ پھڑی والے ہیں ان کو جرمانے عائد کئے جبکہ مگر مچھوں کو کھاد بلیک کرنے کی کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے جس سے ڈیلرز چند ماہ میں محکمہ سے ساز باز ہو کر کھاد کو بلیک کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے مالک بھی بن چکے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع نے اپنے منظور نظر کو ہدایت کی کہ مجھے ہر کھاد ٹرالے پر منتھلی باقاعدہ طور پر ملنی چائیے میں نے اسے باقاعدہ طور پر آگے پہنچانا ہوتا ہے متعدد کھاد ڈیلرز کو محکمہ زراعت کے آفیسر اوچ شریف احمد پور شرقیہ اپنے دفتر بلا کر ان کی تواضع مختلف ڈشوں سے کی جاتی ہے
کسانوں نے مزید بتایا کہ یوریا کھاد جو کہ سرکاری ریٹ 3981روپے ہے کھاد ڈیلرز کے ذریعے 5100روپے میں بلیک پر کسانوں کو فروخت کی جا رہی ہے، کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اوچ شریف احمد پور شرقیہ میں تعینات کرپٹ راشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے تاکہ احمد پور شرقیہ اوچ شریف کے زمیندار اور کسان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اس کی فرعونیت بلیک میلنگ سے محفوظ ہو سکیں اور کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکیں
میڈیا کے نمائندوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ اور سینئر زراعت آفیسر کامران جبار سے موقف لیا تو انہوں نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران کے احکامات کے تحت جیپ ریلی کے لئے خرچ پانی جمع کر کے ضلعی افسران کو دینے ہیں تاکہ جیپ ریلی کے موقع پر اعلیٰ افسران کی خاطر تواضع احسن طریقے سے ہو سکے ہمیں ضلعی افسران کی طرف سے جیپ ریلی چندہ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے آگر ہم ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرسکے تو پھر ہماری نوکریاں داؤ پر لگ جائیں گی.







