اوچ شریف:نواحی قبرستان کاتقدس پامال،آوارہ جانوروں کے علاوہ لوگوں نے جانورباندھ دیئے،قبریں مسمار

اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان ) اوچ شریف کے نواحی علاقہ زندہ لال کے لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑا بنا دیا قبریں مسمار ہونے لگی جانوروں کے فضلے سے تعفن پھیل گیا اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ زندہ لال قبرستان کا تقدس پامال لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑا بنا دیا ہے قبرستان میں لوگوں نے پالتو جانور اور گدھے باندھ دیئے ہیں جس سے قبروں کے پاس گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں

رات بھر گدھے اور دوسرے آوارہ جانور قبرستان کا تقدس پامال کرتے رہتے ہیں جس سے متعدد قبریں مسمار ہو چکی ہیں، قبرستان میں مردے دفنانے کی بجائے گدھے اور جانور باندھ کر قبرستان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، قبرستان کی مناسب دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانور اور نشیئوں کے اڈے بن گئے ہیں

گزشتہ روز باغی ٹی وی کے نمائندے نے اطلاعات پر قبرستان دربار حضرت زندہ لال کا سروے کیا تو وہاں پر جانور اور گدھے باندھے پائے گئے اور جانور قبرستان میں چر رہے تھےقبرستان کی حالت زار انتہائی درگوں ہے ہر طرف خود رو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں جو جانوروں کے چارے کا کام کرتی ہے

قبرستان میں روشنی کے انتظامات نہ ہونےکا فائدہ اٹھا کر نشئی لوگوں کا مسکن اور جانوروں کا باڑا بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر بہاول پور ،چیئرمین بلدیہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے، فوری کارروائی کا حکم جاری کریں اور قبرستان کا تقدس بحال کروائیں

گدھے اور جانور باندھنے والے لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دوبارہ ایسی مزموم حرکت نہ کر سکے.

Leave a reply