اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )جانوروں کیلئے ناقص خوراک کی فروخت،محکمہ لائیو سٹاک کاروائی کرنے سے گریزاں
کھل بنولہ, ممنی,چوکر,گولی ونڈا میں سے اکثریت کی کوالٹی ناقص،جانور بیمار ہونے لگے
اوچ شریف شہر وگردونواح میں مختلف رنگ اور اقسام کے ناقص ونڈوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ناقص ونڈا کھانے سے جانور مختلف بیماریوں کے شکار ہوگے مویشی پال حضرات پریشان جبکہ محکمہ لائیو سٹاک ونڈے کی کوالٹی بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں کھل بنولہ, ممنی, چوکر, مکئی کی کھل اور گولی ونڈا سمیت دیگر کئی اقسام کے ونڈے فروخت ہورہے ہیں مویشی پال حضرات نے ان میں سے زیادہ تر ونڈوں کی کوالٹی کو ناقص قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ونڈے میں مٹی,پھپھوندی لگی خشک روٹیوں کے ٹکڑے, ہسپتالوں کی استعمال شدہ روئی, سسری لگی ہوئی بدبودار گندم و دیگر مضر صحت عناصر کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے جانور بھوک کی کمی, جگالی نہ کرنا, جسم کی چمک ماند پڑ جانا, معدے کا بند ہوجانا, تھنوں میں ناڑ کا پیدا ہوجانا, منہ سری اور ذہر باد جیسی امراض کا شکار ہورہے ہیں اس طرح نہ صرف دودھ دینے والے جانوروں کے دودھ میں کمی پیدا ہورہی ہے بلکہ ان کی شرح اموات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے

جس سے مویشی پال حضرات کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اس ناقص ونڈے کی روک تھام پر کوئی واضع حکمت عملی اپنانے سے قاصر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر معیاری ونڈہ فروخت کرنے والے مافیا کی سرکوبی کی جائے

Shares: