اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) یکم مئی کمر توڑ مہنگائی کے باعث اوچ شریف شہر و گردونواح میں مزدور مزدوری کرتے رہے

یکم مئی 2024 اوچ شریف شہر وگردنواح میں گزشتہ روز محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں اور مزدورں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے اعلانات بھی کیے گئے ۔

تاہم بیشتر محنت کش یوم مزدور کے دن بھی کام کرنے پر مجبور تھے،۔یوم مزدور پر عام تعطیل کے اعلان کے باوجود بعض نجی ادارے بھی کھلے ہوئے تھے اور ان کے ورکرز کام کرنے پر مجبور تھے۔دیہاڑی دار مزدور بھی غربت ، مہنگائی اور اپنے حقوق سے لاعلمی کی وجہ سے اپنے کا دھندے میں مصروف تھے

عالمی یوم مزدور پر قوم چھٹی مناتی ہے لیکن جس طبقے کے افراد کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ تعطیل منائی جاتی ہے وہ آج کے دن بھی مشقت میں جتے دکھائی دیتے ہیں۔

یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پوری قوم چھٹی مناتی ہے لیکن مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کے لئے مشقت میں جتا رہتا ہے۔

اوچ شریف سے تعلق رکھنے والا نواز خان روزانہ اوچ شریف مزدوری کے لئے آتا ہے، اس کا شکوہ ہے کہ دس سالوں میں مہنگائی تو کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن دیہاڑی کے نرخ نہ بڑھ سکے۔

عالمی یوم مزدور پر کچھ سیاسی سماجی تنظیمیں ریلیاں نکال کر اور تقاریب کر کے خانہ پری تو کر دیتی ہیں لیکن اس دن سے وابستہ افراد اپنے عالمی دن کی اہمیت سے بھی با خبر نہیں۔

دیہاڑی دار مزدور کے لئے ایک دن کی چھٹی کا مطلب ایک دن کا فاقہ تو ہو سکتا ہے تفریح نہیں۔

معروف شاعر معراج فیض آبادی نے مزدور کی مجبوری کو کیا خوبصورت لفظوں میں پرویا ہے۔

مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ
میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے

Shares: