اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موسم گرم ہوتے ہی مچھروں کی بہتات، اسپرے نہ ہونے سے بچے، خواتین اور بزرگ شہری ملیریا میں مبتلا ہونے لگےاوچ شریف میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت کی جانب سے بروقت مچھر مار اسپرے نہ کرانے کی وجہ سے ملیریا سمیت بخار اور دیگر بیماریاں پھیلنے کے خدثات پیدا ہو رہے ہیں
تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ہر مکان و دکان میں مچھروں و مکھیوں کی بہتات، شہری پریشان محکمہ صحت محکمہ بلدیات کا اسپرے مہم کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہاڈائریا، ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری اوچ شریف شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی، مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، گلی، محلوں دکانوں اور گھروں میں سکون سے بیٹھنا تک محال ہے، موٹر سائیکل سواروں کا سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانا، ہوٹلوں پر بیٹھ کر کھانا پینا تک دشوار ہوگیا ہے۔دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے ملیریا اور ڈائریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے، دن میں مکھیوں اور رات میں مچھروں سے پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ مچھروں اور مکھیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت محکمہ بلدیات والوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا انہوں نے کہا کہ شہر کی دکانوں پر ملنے والی کھانے پینے کی اشیا پر مکھیاں بیٹھتی ہیں اور جراثیم چھوڑ دیتی ہیں اور وہ اشیا جب ہم کھاتے ہیں تو وہ ہمارے معدے پر اثر کرتی ہیں جس سے پیٹ کے امراض جیسے ہیضہ، ڈائیریا ہوجاتا ہے اور ہاضمے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، جبکہ مچھروں کی تعداد بڑھ جانے سے ڈنگی اور ملیریا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے
Shares: