اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت، اوقاف، انہار اور پیٹرولنگ پولیس سمیت اوچ شریف کے کئی سرکاری ادارے میپکو کے نادہندہ، بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے کی ریکوری کے لیے میپکو سب ڈویژن اوچ شریف نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق میپکو سب ڈویژن اوچ شریف کی حدود میں واقع کئی سرکاری اداروں بجلی کے بلز کی مد میں میپکو کے لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے، میپکو حکام کی طرف سے متعدد نوٹسز بھیجنے کے باوجود نادہندہ سرکاری اداروں نے ابھی تک واجبات جمع نہیں کروائے جس پر سب ڈویژنل آفیسر میپکو اوچ شریف نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درگاہ حضرت محبوب سبحانی 84031 روپے، درگاہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری 165507 روپے، درگاہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت 70424 روپے، رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف 214481 روپے، بنیادی مرکز صحت بدھو والی 70650 روپے، بنیادی مرکز صحت رتڑ لعل 128448 روپے، بنیادی مرکز صحت بختیاری 85233 روپے، بنیادی مرکز صحت خیر پور ڈاہا 133288 روپے، پیٹرولنگ پولیس ہائی وے چیک پوسٹ خیر پور ڈاہا 175325 روپے، چیف پیٹرولنگ آفیسر بیٹ نمبر 24 سروس ایریا اوچ شریف 268790 روپے، چیف پیٹرولنگ آفیسر بیٹ نمبر 25، ایم فائیو 222942 روپے،
میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے زیر انتظام ڈسپوزل چاکی والا باغ 78394 روپے، ڈسپوزل ورکس 366480 روپے، ڈسپوزل واٹر ورکس 223813 روپے، جب کہ محکمہ انہار کے زیر انتظام پنجند ہیڈ ورکس، ریسٹ ہاؤس ہیڈ پنجند، سٹریٹ لائٹس وغیرہ 5482578 روپے کی نادہندہ ہیں۔
میپکو سب ڈویژن اوچ شریف نے مذکورہ سرکاری محکموں سے ریکوری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔