اوچ شریف : سانحہ 9 مئی ، پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے شہریوں نے ریلی نکالی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان )سانحہ 9 مئی ، پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے شہریوں کی ریلی ، پاک افواج زندہ باد کے نعرے ، شرکاء کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے والے سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام ملزمان اور سہولت کاروں کو سزا دینے کا مطالبہ ، ریلی میں تاجروں ، کسانوں ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، پاک افواج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی

سابق سٹی کونسلر حافظ جمیل احمد لنگاہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی اوچ شریف سے الشمس چوک تک شہریوں کی جانب سے پاک افواج زندہ باد ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے ، اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر پاک افواج کے سپہ سالار ، ڈی جی آئی ایس آئی کی تصاویر اور پاک افواج سے محبت کی تحریریں درج تھیں۔

الشمس چوک پر شرکاء سے خاتون کرتے ہوئے حافظ جمیل احمد لنگاہ نے کہا کہ پاک افواج ہماری ریڈ لائن ہے پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کبھی محب وطن نہیں ہوسکتے۔ 9 مئی کو جس فسادی ٹولے نے جناح ہاوس سمیت ملک بھر میں عسکری و دیگر سرکای تنصیبات پر حملہ کیا وہ تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

کسان رہنماء راو فاروق نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کو کڑی سزا دی جائے۔ سیاسی و سماجی رہنماء رانا حیدر سلطان نے کہا کہ پاک افواج کے شہداء و غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اس وطن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے کسی صورت معافی کے مستحق نہیں ۔

ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ 9 مئی میں ملوث تمام ملزمان اور سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ریلی کے اختتام پر پاک افواج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔ ریلی میں مذہبی رہنماء حاجی غلام یاسین سومرو ، شیخ ہارون فیاض سماجی رہنماء ملک بشیر اعوان ، ظفر رامے ، اظہر اقبال مغل ، محمد شفیق سوڈھا ، سمیت تاجروں ، سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Leave a reply