اوچ شریف:محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر شمسی توانائی منصوبہ 3 سے تعطل کا شکار

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کرنے کا منصوبہ تین سال بعد بھی تعطل کا شکار، محدود بجٹ میں بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی نگرانوں کے لیے مسئلہ بن گئی،

تفصیلات کے مطابق 2021ء کے اواخر میں محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زیر انتظام صوبہ بھر کے مزارات اور درگاہوں وغیرہ کو شمسی توانائی پر منتقل کر کے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات حاصل کرنے کا منصوبہ وضع کیا تھا تاہم تین سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس منصوبے کو فعال نہ کیا جا سکا۔

منصوبے کی عدم فعالیت کے باعث دیگر شہروں کی طرح مدینتہ الاولیا اوچ شریف میں بھی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درجنوں مزارات اور ان سے ملحقہ مساجد کے ہر ماہ آنے والے بجلی کے بھاری بلز کی ادائیگی نگرانوں کے لیے جان جوکھوں کا عمل بن گئی ہے۔

بجٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ماہ بجلی کے بلز ادا نہیں کیے جا سکے تھے جس پر میپکو حکام نے اوچ کے تمام مزارات اور ملحقہ مساجد کی بجلی منقطع کر دی تھی اور زائرین اور نمازیوں کو شدید گرمی میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف بہاول پور نے ایس ای میپکو بہاول پور سے درخواست کر کے بل ادا کرنے کی یقین دہانی پر بجلی بحال کرائی تھی

Leave a reply