اوچ شریف : خسرے کی وباء پھوٹ پڑی ،2 بچے جاں بحق،درجنوں مہلک بیماری میں مبتلا
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ موغلہ میں خسرے کی وباء سے دو بچے جاں بحق، درجنوں بچے مہلک بیماری میں مبتلا، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فوری طور پر خسرہ سے بچاؤ کیلئے ہیلتھ ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا،
تفصیل کے مطابق اوچ موغلہ کی بستی احمد شاہ میں حبیب احمد کی دس سالہ بچی نشاء کو تیز بخار کے ساتھ جسم پر خسرہ کے دانے نکل آئے جو گزشتہ روز وفات پا گئی جبکہ اسی بستی میں شبیر احمد کی ڈیڑھ سالہ بیٹی دعا بی بی بھی خسرے میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہارگئی، مکینوں نے بتایا کہ بستی میں تانیہ بی بی، آکاش، محمد فہد، محمد شعیب، محمدزبیر اور فرقان احمد نامی بچوں کے علاوہ دیگر کئی بچے بھی تیزی سے اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں جس سے پورے علاقے میں پریشانی کی فضا ہے اہلیان علاقہ اللہ ڈتہ ،محمد رفیق ،شبیر احمد، محمد کاشف، حبیب احمد، محمد آصف ،مجاہد و دیگر نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خسرہ سے بچاؤ کیلئے ہیلتھ ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ مزید بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے