اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قیمتی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق میرٹ پہ کاروائیاں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈرگ کورٹ بہاول پور محمد ناظم خان نے پریس بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مئی کے پندرہ دنوں میں بغیر ڈرگ سیل لائیسنس اور غیر معیاری ادویات رکھنے والے افراد کے 45 کیسوں میں مبلغ 28 لاکھ 44 ہزار روپے کے جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے ان کا کہنا تھا کہ بہاول پور ڈویثرن کے تمام ڈرگ کنٹرولرز ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز سمیت ڈرگ انسپکٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر جعلی ادویات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کریں تاکہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کا سدباب کیا جا سکے
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








