اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف کے علاقے چنی گوٹھ کوڑا کلیار میں منکی پاکس کے اندیشے میں تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے بچوں میں 14 سالہ سمیع اللہ، 11 سالہ عطاء اللہ اور 5 سالہ صفیع اللہ شامل ہیں۔

بچوں کے والدین کے مطابق، کچھ روز قبل بچوں کے جسم پر لال رنگ کے دانے نکلنا شروع ہوئے جو پوری جسم میں پھیل گئے۔ بچوں کو ہسپتال میں زیر علاج بھی رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اس واقعے کے بعد صحت انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور علاقے میں سروے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا بچوں کی موت کی وجہ منکی پاکس ہی تھی یا کوئی اور بیماری۔ ہیلتھ ٹیمیں علاقے میں موجود دیگر افراد کا بھی معائنہ کر رہی ہیں تاکہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Comments are closed.