اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس ضلع بہاولپور کے زیر اہتمام ۔ قاری مجیب الرحمن اور قاری محمد عبداللہ کی زیر نگرانی ،مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم ضلع بہاولپور کی زیر سرپرستی ،چوہدری عبدالسلام امیر مرکزی کی زیر صدارت 14ویں سیر ت النبی ۖ کانفرنس جامعہ مسجد محمدی اہلحدیث اختر کالونی اوچشریف میں منعقد ہوئی ،کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی کفایت اللہ شاکر ناظم تبلیغ مرکزی جمیعت اہلحدیث صوبہ پنجاب نے کہا کہ اہلحدیث دین اسلام کی سربلند ی کے لیے ہرو قت کوشاں ہیں

ہم نے لوگوں کو ہمیشہ حق اور سچ کی دعوت دی ہے ہم نے صرف او ر صرف دین حق بیان کیا ہے اور کرتے رہیں گے ،مولانا عبدالحق حقانی نے کہا مشکل کشا صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے وہی ہرچیز پر قادر ہے عبادت اللہ تعالیٰ کی کرو جس کا طریقہ حضرت محمد ۖ نے بتایا ہے،مولانا سیف الرحمن عاصم اور مولانا الطاف الرحمن نے کہا حضرت محمد ۖ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے اپنی اصلاح کر لواسی میں ہماری کامیابی ہے

کانفرنس میں مولانا عبدالشکور ۔قاری محمد ولید معظم ،مولانا ریاض احمد سلفی ،مولانا محمد دائو د ربانی ،مولانا خالد مرتضیٰ ،مولانا شعیب سلفی ،مولانا شفیق الرحمن ،مولانا رفیق ارشد ،بشیر احمد مغل ،کے علاوہ ہرمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور علما ء کرام ،قرا کرام ،نعت خواں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نظامت کے فرائض مولانا حمید اللہ خان عزیز نے ادا کئے۔قاری مجیب الرحمن نے انے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

Shares: