اوچ شریف:وزیراعلی کے حکم کی دھجیاں اڑادی گئیں،نگہبان راشن گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاری

خواتین کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود بھی کچھ خواتین کے نام لسٹ میں موجود نہ ہونے پر خواتین کااحتجاج

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)وزیراعلی کے حکم کی دھجیاں اڑادی گئیں،۔نگہبان راشن گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاریخواتین کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود بھی کچھ خواتین کے نام لسٹ میں موجود نہ ہونے پر خواتین کااحتجاج

احمد پور شرقیہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ،نگہبان راشن کی گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاری، راشن کے حصول کے لئے خواتین کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود بھی کچھ خواتین کے نام لسٹ میں موجود نہ ہونے خواتین نے احتجاج شروع کر دیا

احمد پور شرقیہ کی تحصیل انتظامیہ نے نواحی علاقہ محراب والا میں نگہبان راشن کی گھر کی دہلیز کے بجائے یونین کونسل آفس میں پوائنٹ پر تقسیم کیا جارہا ہے ۔خواتین کو لائینوں میں گھنٹوں بٹھا کر تقسیم کا عمل جاری ہے ۔

بعض اہل خواتین کا لسٹ میں نام تک شامل نہیں کیا گیا جس پر خواتین کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔خواتین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے راشن گھر کی دہلیز تک پہنچانے کو صرف دعوٰی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے

Comments are closed.