اوچ شریف: شہری آشوب چشم کی لپیٹ میں آگئے

بچے زیادہ متاثر، بیماری کے باعث سکول جانے والے طلبہ کی تعداد میں واضع کمی

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) آشوب چشم کی وباء نے شہر و گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بچے زیادہ متاثر، بیماری کے باعث سکول جانے والے طلبہ کی تعداد میں واضع کمی، ہنگامی طور پر بروقت ادویات فراہمی اور سپرے کرانے کا عوامی مطالبہ-

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد جنوبی پنجاب میں آشوب چشم کی وباء اوچ شریف اور گردونواح میں تیزی سے پھیل رہی ہے وباء سے بچے شدید متاثر ہورہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی آگاہی مہم اور حفاظتی اقدامات شروع نہیں کیے جاسکے،

سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں نہ ہونے کے باعث سکول جانے والا تقریباً ہر دوسرا بچہ آشوب چشم کی بیماری میں مبتلا ہو رہا ہے، معروف فزیشن ڈاکٹر محمد ارشد رانا، ڈاکٹر محمد شاہد قریشی اور ڈاکٹر ذوہیب عمران کا کہنا ہے کہ یہ مرض ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے ،اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا،سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جبکہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہو ئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت کو اچھی طرح صاف کرنا لازم ہے متاثرہ شخص ٹشو پیپر یا نرم کپڑے سے آنکھوں کی صفائی کرے اور فورا قریبی ہسپتال یا کسی مستند ڈاکٹر سے چیک اپ کراۓ

Leave a reply