اوچ شریف:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی

اوچ شریف باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی
تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی نے انتہائی اہم مسئلے کی طرف اپنی خبر میں انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی تھی اس خبر کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقوں میں واقع سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشہ ڈرائیور جو کہ دیہات سے معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لاد دیتے ہیں نیز ان رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے

اس کے علاوہ بچوں کورکشوں کی چھتوں اور پائیدان پر بھی کھڑا کردیا دیا جاتا ہے اور رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں جس کے باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں جو مقامی پولیس ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے اور ان با اثر سکولوں کے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے

اس خبر کی اشاعت پر انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ان سکولوں کے اورلوڈ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی کئی رکشہ ڈرایئوروں کے چلان کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیا گیا ہے

Comments are closed.