اوچ شریف: احمد پور شرقیہ میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تحصیل احمد پور شرقیہ میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل شرو ع کردیا گیا ہے، عالمی ادارہ یونیسف کے پنجاب میں ہیڈ نصر عابدی پروونشنل پولیو who آفیسر نے بطور ٹیم لیڈر انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کیا۔

وہ مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے ۔انہوں نے اوچ شریف وگردونواح کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں تصدیق کی۔

انہوں نے خانہ بدوشوں کے علاقوں میں جاکر مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹرز،بنیادی مراکز صحت میں قائم پولیو کاؤنٹرز پر بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا، انہوں نے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات ویگن اسٹینڈ اور شہر بھر کے مختلف مقامات پر گئے اور پولیو ٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے اور اندراجات کے عمل کو چیک کیا

ان کے علاوہ ڈاکٹر مسعود ڈویژنل whoپولیو آفیسر پنجاب اور انچارج رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف ڈاکٹر رانا محمد ارشد بھی ہمراہ تھے،تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ویکسینیشن مہم بہت اہمیت کی حامل ہے پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے

Leave a reply