اوچ شریف:پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی،جنرل الیکشن سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی،جنرل الیکشن سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان آئندہ ایم پی اے مخدوم سید عامر علی سائیں ہونگے انصر خان مستوئی ملک صدیق اکبر نمبر دار اوچموغلہ مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات کا مشترکہ بیان
تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن سے قبل حلقہ پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی شروع ہوگئی

گیلانی برادری کے دو چشم وچراغ آ منے سامنے آگئے پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی شاہ بھی میدان مارنے کے لیے لوگوں کے دکھ درد بانٹنے میں مصروف ہیں جنرل الیکشن سے قبل امیدواران لنگوٹ کس کر میدان میں آنا شروع ہو گئے ہیں جہاں سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ترقیاتی کاموں کے ووٹر سپوٹرز کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی سائیں بھی حلقہ پی پی 250 کی عوام کے دکھ سکھ میں مسلسل شریک ہو رہے ہیں بلکہ بعض سپوٹران نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی سائیں کی سپورٹ کے اعلانات بھی کردیے ہیں آس موقع پر انصر خان مستوئی ملک صدیق اکبر نمبر دار اوچ موغلہ مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات نے کہا کہ آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے

عوام نے بہت بڑا دھوکہ کھایا اب عوام دھوکہ بازوں کے پاس نہیں جائیں گی انشاءاللہ تعالی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عامر علی سائیں ایم پی اے ہوں گے عامر علی سائیں غریبوں کا ہمدرد ہے

Leave a reply