اوچ شریف: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ گراں فروشوں کے سامنے بے بس

سرکاری نرخوں کو گراں فروش مافیا نےپھونک مار کراڑا دیا ہے

اوچ شریف,باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی کاروائیاں ٹھس ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ ہوش ربا اضافہ ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دکانداروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کر دی گئی، آٹا ،گھی چینی، دالیں ،مصالحہ جات،اورسبزیوں جن میں آلو ،پیاز ،لہسن ،ادرک اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا

رمضان المبارک سے قبل اور بعد میں اشیاء میں 45 فیصد دکانداروں نے نرخ بڑھا دئیے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی کاروائیاں صرف فوٹو سیشن اور دفاتر میں بیٹھ کر جرمانے کی حد تک محدود ہو گئی ہیں ،دکاندار دھڑلے سے دو گناہ ریٹ پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں

اب تو مرغی کا گوشت بھی عوام کی قوت خریدسے باہرہوگیا ہے، ہوٹلوں پر 20 روپے کی روٹی فروخت کی جارہی ہے جس سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے ،دہی اور دودھ کے بھی سرکاری نرخوں کو گراں فروش مافیا نےپھونک مار کراڑا دیا ہے اورمن مانے زائد قیمت پر بلاخوف فروخت جاری ہے

شہر اور گردونواح میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس وجہ سے دکاندار عوام کی جیبوں پر دونوں ہاتھوں سے ڈاکے مار رہے ہیں

شہریوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مہنگائی پر قابو پانے کی جو حکمت عملی بنائی تھی وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے ناکام بنا دی ہے

اگر یہ ہی حال رہا تو غریب عوام خودکشی اور فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply