اوچ شریف:مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی کی لہر کی وجہ سے مونگ پھلی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں ۔ موسم سرما میں مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔اوچ شریف سمیت دیگر شہروں میں مونگ پھلی کی قیمت بادام اخروٹ کے برابر ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی مونگ پھلی کی قیمت دو سو فیصد مہنگی ہوئی ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث مونگ پھلی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ذائقہ اور خستہ پن کی وجہ سے یہ شائقین میں نہایت مقبول ہے ،اوچ شریف شہر میں مونگ پھلی کی ریڑھیاں سج گئیں، ریڑھی بانوں نے رات کے وقت اپنی ریڑھی پر بلب وغیرہ لگا کر روشنی کر کے مونگ پھلی ریڑھی کو روشن کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر میں مونگ پھلی 800سوروپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ دوسرے شہروں میں مونگ پھلی کی مانگ زیادہ ہے اور لوگ بڑے شوق سے مونگ پھلی کھاتے ہیں جبکہ ہمارے شہر میں مونگ پھلی کی مانگ کم ہے ہم صرف وہی مونگ پھلی لے کر آتے ہیں جو کہ ہم فروخت کر سکیں ۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ مونگ پھلی کے شہر میں مختلف مقامات پر سٹالز بھی لگ جاتے ہیں جبکہ ریڑھیوں پر بھی اس کی فروخت ہورہی ہے ۔الشمس چوک سے لیکر للو والی پل تک مونگ پھلی کی ریڑھیاں ہر سال لگ جاتی ہیں جو کہ اس کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ بعض تاجر عارضی طور پر اس کاروبار سے منسلک ہوجاتے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی غریب کے لئے سستا خشک میوہ سمجھا تھا اور غریب سے غریب بھی دس روپے میں مونگ پھلی خرید کر انجوائے کرتا تھا لیکن اب مونگ پھلی کا ریٹ بڑھنے سے دکانداروں نے دس روپے میں مونگ پھلی فروخت کرنا بند کردی ہے۔تاجروں کے مطابق مونگ پھلی کی قیمت میں اضافہ رواں سال ہی ہوا ہے ۔مہنگائی کی لہر کی وجہ سے مونگ پھلی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے

Leave a reply