اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ،گٹرابل پڑے
اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیبخان)اوچ شریف میں بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی موسلا دھار بارش سے شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش رحمت کے بجائے اوچشریف کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی، گٹر ابل پڑے گٹروں کا پانی مارکیٹوں سمیت گھروں میں داخل شہر کی گلیاں ، سڑکیں گندے جوہڑ تالاب میں تبدیل بارش سے شہر بھر کی گلیاں ، سڑکیں تالاب بن گئیں سارا شہر جل تھل ہو گیا
میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا جو کہ مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے
خوشحالی بینک گلی سمیت اختر کالونی ،امیر آباد ،اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن، عمر ٹاؤن، محلہ گیلانی اور موبائل مارکیٹ سمیت شہر کی اندرون گلیاں تالاب بن گئیں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں
جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، شہر کی رابطہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے دیگر شہر کی رابطہ شاہراہیں بھی متاثر ہیں ایک طرف بارش اور دوسری طرف سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے،
شہر کا نکاسی آب ڈرینج سسٹم تباہ حال ہے گندے پانی کی وجہ سے شہر میں تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش کا خدشہ ہے شہریوں کا ڈی سی بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ