اوچ شریف ( احمد حسن اعوان سے ) پی ٹی آئی ریلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی، نجی ٹی وی چینل کے رپورٹروں سے پولیس تھانہ اوچ شریف کے اے ایس آئی جام زاہد نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور بدتمیزی کی،
گذشتہ رات سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے، کئی کارکنوں کے گھروں پر مسلسل ریڈ کئیے جارہے ہیں جبکہ درجنوں کارکنان ریلی میں شرکت کے لیے روپوش ہوچکے ہیں اور پولیس انہیں تلاش کرنے میں مصروف،
اوچشریف سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پروگرام کے تحت پرامن طریقے سے صبح گیارہ بجے ایک ریلی کی صورت میں احمد پور شرقیہ پہنچنا تھا جہاں پر ایم این اے کی امیدوار کنول شوزب و دیگر قائدین کا خطاب فکس تھا،
یاد رہے اوچشریف سے حلقہ 250 پی پی کے امیدوار ایم پی اے ملک مجیب الرحمان مڑل ایڈووکیٹ گزشتہ رات سے ہی گرفتار کر لیے گئے تھے جو کہ تاحال پولیس حراست میں بتاۓ جاتے ہیں،
علی الصبح میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں نے اپنے اپنے کیمرے سیدھے کئیے ہی تھے کہ علی حمزہ پیٹرولیم پر پولیس ملازمین صحافیوں سے الجھنے لگے اور کیمرے بھی چھین لیے تاہم ویڈیو بنتی دیکھی تو کیمرے وآپس کر دیے، اور کوریج کرنے سے روک دیا،
جس پر مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غنڈہ گردی قابل قبول نہیں فی الفور اے ایس آئی جام زاہد کو معطل کر کے تحقیقات کی جائیں ،
صحافیوں نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی صحافیوں سے بدتمیزی غنڈہ گردی آزادی صحافت پر حملہ ہے ہم مزمت کرتے ہیں، صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی غنڈہ گردی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کیا جائے گا








