اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف شہر و گردونواح کے علاقوں میں زیادہ پیسوں کی لالچ میں بچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے والے پیف پارٹنرز اسکولز مالکان اندھے ہو گئے ، بچوں کی قیمتی جانوں سے کھلواڑ کے لیے رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ ، طلباء و طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جانے لگا ، رکشوں کی سائیڈوں اور پیچھے کھڑا کرنے سمیت چھتوں پر بھی سوار کیا جانے لگا ، ذمہ داران خاموش تماشائی ، حادثات کا اندیشہ ، قوم کے معماروں کی قیمتی جانیں داءو پر لگ گئیں ، عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، اصلاح احوال کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر و گردونواح کے علاقوں میں زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں اپنے اداروں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے والے پیف پارٹنرز اسکولز کے مالکان اندھے ہو گئے جنہوں نے منتھلی پر رکھے گئے اپنے رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جنہوں نے اوورلوڈنگ معمول بنا لیا ہے اور طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے کے دوران بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جاتا ہے جو نہ صرف بچوں کو رکشے کے پیچھے اور سائیڈوں میں کھڑا کر لیتے ہیں بلکہ انہیں رکشے کی چھتوں پر بھی بٹھا دیا جاتا ہے جس سے ہر وقت سنگین حادثات کا خطرہ رہتا ہے جس میں قوم کے معماروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے جبکہ ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Shares: