اوچ شریف:شعبہ صحافت ,معاشرتی برائیوں اور مسائل کی نشاندہی کرکے معاشرے کی خدمت کررہا ہے

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) شعبہ صحافت معاشرتی برائیوں اور مسائل کی نشاندھی کرکے معاشرے کی خدمت کررہا ہے، ایک عام شہری شعبہ صحافت کےذریعہ اپنا عملی تعاون کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری بارے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومتی سطح پر صحافیوں کی حفاظت اور دیگر سہولیات کی فراہمی بارے وضع قوانین پر عمل وقت کی ضرورت ہے ،عالمی یوم صحافت کے موقع پر متحدہ پریس کلب اوچشریف میں منعقدہ تقریب سے ورکنگ سینئر صحافیوں کا اظہار خیال ۔

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں متحدہ پریس کلب کی جانب سے عالمی یوم صحافت کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی، سینئر ورکنگ جرنلسٹس احمد حسن اعوان ،سید مجتہد رضوی، اظہر علی دانش، ،حبیب خان بلوچ، خواجہ غلام شبیر، ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی، ساجد خان سمیت دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا صحافی ، اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے شرکت کی، اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،

صحافت ایک مقدس شعبہ ہے جس کی تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، اس موقع پر صدر متحدہ پریس کلب سید مجتہد رضوی، اور جنرل سیکرٹری حبیب خان بلوچ نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ بلاشبہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور خطرات کے باوجود آج کا ورکنگ جرنلسٹ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوامی خدمت کے جذبہ سے آگے بڑھ رہا ہے کیونکہ یہی وہ پروفیشنل اور ورکنگ صحافی معاشرے میں عوام کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے وہ اپنی صحافت کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے،

اس ضمن میں عوام کو چاہیے کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے والے صحافیوں کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے میں مظلوم کی مدد اور دیگر مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کئیے جاسکیں،تقریب میں ملک بھر میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اظہر علی دانش اور احمد حسن اعوان نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ میں ورکنگ جرنلسٹ کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومتی اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دینے میں آسانی ہو

آخر میں متحدہ پریس کلب اوچ شریف کے ممبران مخدوم سید خضر عباس بخاری، شمس خان رند، ملک یعقوب ککس، عامر غنی خان لنگاہ ۔ شفیق انجم مظہر خان پتافی ۔رجب سیال قاری محمد یعقوب، ملک زاہد صابر،، ملک محمد امین، ثناء اللہ شکرانی، شہباز خان شکرانی، ملک مبین، سید وقاص اور جنرل سیکرٹری حبیب خان بلوچ نے تمام معزز مہمانان اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا

Leave a reply