اوچ شریف:نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ،شہر گندگی کی لپیٹ میں آگیا

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف میں نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ ، شہر گندگی اور ناکارہ سیوریج سے گٹروں کے غلیظ گندے پانی کی لپیٹ میں ، تعفن سے جینا محال ، متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، شہریوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

میونسپل کمیٹی اوچشریف میں نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ کی تعیناتی سے نہ صرف شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے اور جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں بلکہ شہر میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث اوچ شریف کا نواحی محلہ اکبر ٹاؤن پانی اور گٹروں کے غلیظ گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اوچ شریف شہر بھر میں ناقص سیوریج سسٹم نے میونسپل کمیٹی کے بلندوبانگ دعو ئوں کی قلعی کھول دی ۔

اکبر ٹاؤن سحر پبلک سکول والی گلی سمیت دیگر محلوں میں سیوریج کے گندے پانی سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔نمازیوں سمیت طلںباء استاتذہ کرام کاگندے پانی سے گزرنا محال ہوچکا ہے ،ان علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں شہری مجبوراً گندے پانی میں سے گذرنے لگے

میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں لینے کے باوجود گلی محلوں اور نالیوں گٹروں کی بروقت صفائی نہیں کرتے شہریوں محمد حمید خان سیف اللہ عزیر خان سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بند سیوریج لائنوں کوفعال کر کے سیوریج کے سنگین مسئلے کو فوری حل کیا جائےجس سے آمدورفت میں بھی شہریوں کو شدید دقت و پریشانی کا سامنا ہے

جبکہ تعفن نے شہریوں کا نہ صرف جینا دوبھر کر رکھا ہے اور سانس لینا محال ہے بلکہ متعدد موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور بعض اوقات چھوٹے چھوٹے بچے گندے پانی میں گر جاتے ہیں اور اکثر بچوں میں جلدی امراض کے خدشات پیدا گئے ہیں

Leave a reply